a29.jpg


میرا کیا ہے، سب تیرا ہے
بس یہ کافی، تو میرا ہے
تو ہی بقا اور تو ہی باقی
ہم سب کا فانی ڈیرا ہے
قرآنی تعلیم نے ہم کو
تیری جانب ہی پھیرا ہے
یہ قانون تری قدرت کا
وہ ہی کاٹے جو پیرا ہے
جانے کیا وہ تیری عظمت
جس کو دنیا نے گھیرا ہے
کیسے جھکوں اوروں کے آگے
معبودی Ø+Ù‚ جب تیرا ہے
شکر تیرا کرتا ہے عنبرؔ
اس پر اØ+ساں بہتیرا ہے